دنیا
05 جنوری ، 2016

امریکا کو خطرہ قرار دینے کا روس کے پاس کوئی جواز نہیں،پینٹا گون

امریکا کو خطرہ قرار دینے کا روس کے پاس کوئی جواز نہیں،پینٹا گون

واشنگٹن ........امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ امریکا کو اپنی قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دینے کا روس کے پاس کوئی جواز نہیں۔

امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان کیپٹن جیف ڈیوس نے گزشتہ روز روس کے اخبارات میں صدر ولادیمر پیوٹن کے دستخطوں سے جاری ایک رپورٹ کی اشاعت ”جس میں امریکا اور نیٹو کو ملکی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیا گیا“ کے رد عمل میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہم روس کے ساتھ کوئی تنازعہ کھڑا نہیں کرنا چاہتے ۔

پینٹاگون نے مزید کہا کہ روس کے پاس اس چیز کا کوئی جواز نہیں کہ وہ امریکا کو اپنے لیے خطرہ قرار دیں۔ روسی کردار روس اور امریکا کے درمیان کشیدہ تعلقات کا عکاس ہے جو یوکرین کے مسئلے اور شام کی خانہ جنگی کے حوالے سے مخالفانہ نوعیت کے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم میں اختلافات ضرور ہیں مگر یہ چیز درست نہیں کہ روس امریکا کو اپنے لیے خطرہ قرار دے۔

مزید خبریں :