05 جنوری ، 2016
واشنگٹن....... امریکا نے جنوبی ایتھوپیا میں انسداد دہشت گردی کے لئے قائم ڈرون اڈے کو بند کر دیا ہے۔
عدیس ابابا میں امریکی سفارتخانے نے وائس آف امریکا کو بتایا کہ اربا منج ٹائون میں واقع اس ڈرون اڈے میں اب کوئی امریکی فوجی تعینات نہیں ہوگا۔سفارتخانے کی پریس افسر کیتھرین ڈائیوپ نے ایک ای میل میں کہا ہے کہ امریکا اور ایتھوپیا ایک مشترکہ معاہدے پر پہنچے ہیں جس کے تحت اربا منچ میں اب امریکی فوجیوں کی ضرورت نہیں رہی۔
واضح رہے کہ ایتھوپیا میں یہ امریکی اڈہ 2011ءمیں قائم کیا گیا تھا جہاں سے انتہاء پسند گروپ، الشباب کے مرکز صومالیہ پر ڈرون حملے شروع کئے گئے تھے۔