دنیا
05 جنوری ، 2016

پٹھان کوٹ حملہ؛ بھارتی حکام کا ایس پی گورداس پور پر شک

پٹھان کوٹ حملہ؛ بھارتی حکام کا ایس پی گورداس پور پر شک

نئی دلی........بھارتی حکام نے پٹھان کوٹ حملے میں ایس پی گورداس پور کے مشکوک کردار کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ایس پی پر دہشت گردوں کا سہولت کار ہونے کا شبہ ہے، امکان ہے کہ ایس پی نے دہشت گردوں کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کی، اس کے غیرملکی ایجنسیوں سے تعلقات کی چھان بین کی جا رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ رات گئے ایس پی پنج پیر مندر گیا تھا، اس لیے اسے مشکوک معاملہ سمجھا جارہا ہے۔

مزید خبریں :