دنیا
05 جنوری ، 2016

خلیج تعاون کونسل کا غیرمعمولی اجلاس ہفتے کو طلب

خلیج تعاون کونسل کا غیرمعمولی اجلاس ہفتے کو طلب

جدہ....... سعودی عرب اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر خلیج تعاون کونسل کا غیرمعمولی اجلاس ہفتے کو طلب کرلیا گیا ہے۔

سعودی عرب اور ایران کے درمیان تنائو نے پورے خطے کے حالات کشیدہ کردیے ہیں، بگڑتے ہوئے حالات سے عالمی طاقتوں اور اقوام متحدہ میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، اقوام متحدہ نے شام کے لیے اپنے نمائندہ خصوصی کو ایران اور سعودی عرب جاکر صورتحال سنبھالنے کی ہدایت کردی ہے۔

اقوام متحدہ میں سعودی مندوب نے امن کی کوششیں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے اور ایران کی جانب سے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کی شرط پر تعلقات بحالی کی پیشکش بھی کردی ہے۔

امریکا اور اقوام متحدہ کے بعد ترکی نے بھی دونوں ممالک کو تحمل سے کام لینے کے لیے کہا ہے اور مذاکراتی عمل کے لیے مدد کی پیش کش کی ہے۔

سعودی عرب میں مذہبی اسکالر شیخ نمر کی سزائے موت اور ایران میں سعودی سفارتخانہ جلائے جانے کے بعد سے دونوں مملاک کے درمیان تعلقات خراب ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :