05 جنوری ، 2016
کولکتہ........ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سیناکی دھمکیوں پر پاکستانی غزل گائیک غلام علی کی ملتوی ہونے والی پرفارمنس اب کولکتہ میں 12 جنوری کو منعقد کی جائے گی۔
ترنمول کانگریس کے ترجمان کےمطابق پاکستانی گلوکار غلام علی اور ان کا بیٹا اب 12 جنوری کو کولکتہ میں پرفارم کریں گے، شیوسینا کی دھمکیوں پر پچھلے سال اکتوبر میں ممبئی میں ہونے والا غلام علی کا کانسرٹ ملتوی کردیا گیا تھا۔