05 جنوری ، 2016
استنبول....... ترکی کے حکام نے یونان کی طرف سفر کے دوران کشتی کے حادثے میں ہلاک ہونے والے 9 مہاجرین کی لاشیں برآمد کرلی ہیں۔
ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک کوسٹ گارڈز نے جنوب مغربی تفریحی مقام آیا لیک میں ساحل کے قریب بچوں سمیت نو ایسے افراد کی لاشیں برآمد کی ہیں جو بحیرہ روم سے کشتی کے ذریعے یونان کا سفر کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئے۔
انھوں نے بتایا کہ کوسٹ گارڈ حکام اور پولیس اس حادثے میں لاپتہ ہونے والے 5 افراد کی تلاش کیلئے امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔