دنیا
05 جنوری ، 2016

دولت اسلامیہ کا تیل ضبط کر لیں گے،ڈونلڈ ٹرمپ

دولت اسلامیہ کا تیل ضبط کر لیں گے،ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن.......امریکہ میں ریپبلکن پارٹی کا صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں پہلا ٹی وی اشتہار جاری کردیا ،اس انتخابی اشتہار میں انھوں نے مسلمانوں اور میکسیکو سے نقل مکانی کر کے امریکا آنے والے افراد کے بارے میں اپنے متنازع بیان کو دہرایا ہے۔

اس ویڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں کہ وہ شدت پسند تنظیم دولت ’کا سر کاٹ دیں گے‘ اور ’ان کا تیل ضبط کر لیں گے۔‘خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے قبل اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں ہر ہفتے دو کروڑ روپے خرچ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ لوگوں نے ان کی تعریف کی تھی کہ انھوں نے امریکا آنے والے لوگوں کے مسئلہ پر دیانتداری سے بات کی ہے جس پر بات کرنے سے دوسرے رہنما کتراتے ہیں۔امریکی چینل سی بی ایس سے بات کرتے ہوئے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار کا کہنا تھا کہ اب لوگ اس مسئلے پر ’بات کرنا شروع ہو گئے ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سرحدوں کو اس وقت تک مکمل طور پر بند کر دینا چاہیے جب تک ’ہمارے ملک کے نمائندگان اس بات کا تعین نہیں کر لیتے کہ کیا ہو رہا ہے۔‘ان کے اس بیان کی امریکہ میں شدید مذمت کی گئی تھی اور خود ان کی جماعت کے دوسرے صدارتی امیدواروں، صدر اوباما اور برطانوی وزیرِ اعظم ڈیوڈ کیمرن نے بھی انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ہے۔

مزید خبریں :