05 جنوری ، 2016
بغداد ........داعش نے عراق کے مغربی قصبے حدیثہ کے نواح میں عراقی فوج اور اس کے اتحادی قبائلی جنگجووں پر بموں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں گیارہ فوجی ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔
عرب ٹی وی کے مطابق صوبہ الانبار میں واقع حدیثہ کی کونسل کے رکن خالد سلیمان نے بتایا کہ داعش نے عراقی فوج کو نشانہ بنانے کے لیے گزشتہ روز روز سڑک کے کنارے نصب بموں سے حملہ کیا اور خودکش کار بم دھماکا کیا۔حملے میں تیس عراقی فوجی زخمی ہوئے ۔
حدیثہ میں ایک اسپتال ذرائع نے ان ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق کی ۔داعش کا مغربی صوبے الانبار کے دارالحکومت الرمادی سے پسپائی کے ایک ہفتے کے بعد عراقی فوج پر یہ تباہ کن حملہ ہے۔عراقی فوج نے امریکہ کی قیادت میں اتحاد کے لڑاکا طیاروں کی مدد سےرمادی کے وسطی حصے پر دوبارہ قبضہ کر لیا تھا، لیکن اسکے باوجود داعش کے جوابی حملے جاری ہیں۔