05 جنوری ، 2016
ٹوکیو.......جاپان مارچ میں پہلے سے تجرباتی مقاصد کی خاطر حاصل کردہ پلوٹونیم امریکہ کو لوٹا دے گا، جو 40 سے 50جوہری وار ہیڈز تیار کرنے کے لیے کافی ہے ۔
روسی میڈیا کے مطابق جاپان مارچ میں پہلے سے تجرباتی مقاصد کی خاطر حاصل کردہ پلوٹونیم امریکہ کو لوٹا دے گا، 1960 اور 1970 کی دہائیوں میں جاپان کو امریکہ، برطانیہ اور فرانس سے 331 کلوگرام پلوٹونیم ملا تھا۔ مارچ کے آخر میں پلوٹونیم کی یہ مقدار سمندر کے راستے امریکہ روانہ کر دی جائے گی۔
امریکی صدر باراک اوباما نے 2014 میں جاپان سے تقاضا کیا تھا کہ جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلائو کے تناظر میں پلوٹونیم لوٹا دے۔اس کے علاوہ بھی جاپان کے پاس 40 ٹن سے زیادہ پلوٹونیم موجود ہے جو اسے تیار شدہ جوہری ایندھن کی پروسیسنگ سے حاصل ہوا ہے اور جو اقوام عالم کی توجہ مبذول کرانے کا باعث بنتا ہے۔