دنیا
05 جنوری ، 2016

بارک اوباما نے گن کنٹرول پالیسی کا اعلان کر دیا

بارک اوباما نے گن کنٹرول پالیسی کا اعلان کر دیا

واشنگٹن........امریکی صدر بارک اوباما نے ملک میں فائرنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد گن کنٹرول پالیسی کا اعلان کردیا ہے، وہ فائرنگ کے واقعات میں مرنے والے بچوں کے ذکر پر جذباتی ہوگئے۔

گن کنٹرول پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے صدر اوباما کا کہنا تھا کہ امریکا میں ہرسال 30 ہزار افراد فائرنگ سے مارے جاتے ہیں، گن وائلنس میں لاکھوں امریکی افراد اپنے پیارے کھوچکے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ترقی یافتہ ممالک میں امریکا سب سے زیادہ گن وائلنس کا شکار ملک ہے۔

اوباما نے اسلحہ خریدار کا بیک گراؤنڈ چیک کرنے، ذہنی مریضوں کو طبی سہولتوں کی فراہمی اور گن سیفٹی ٹیکنالوجی کو بہتر بنانے کی تجویز دی۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہر تیس میں سے ایک فرد آن لائن اسلحے کی خریداری کرتا ہے، ہم انسداد دہشت گردی فورس میں اضافہ کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گنز وائلنس میں کمی کیلئےگھریلو تشدد روکنے کے اقدامات کر رہے ہیں، ذہنی بیماروں کو طبی سہولیات میں بہتری کے اقدامات بھی کر رہے ہیں، اب کانگریس کے پاس چانس ہے کہ وہ ان کوششوں کو سپورٹ کرے۔

مزید خبریں :