05 جنوری ، 2016
استنبول........ ترکی نےعراق کی سرحد پر واقع ہابور سرحدی چوکی کو دوبارہ کھول دیا ۔
ذرائع ابلاغ کے مطابقاستنبول میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے ترکی کے وزیر تجارت نے بتایا کہ دہشتگردی کے باعث 14دسمبرکو بند کی جانے والی ہابور چوکی دوبارہ کھول دی گئی ہے انھوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کے زیر کنٹرول پہلے مرحلے میں چوکی سے 500 گاڑیاں عراق جائیں گی اور 750 گاڑیاں ترکی میں داخل ہو ں گی۔
اس وقت 2500 ٹریلر ہابور سرحدی چوکی پر داخلے کی اجازت ملنے کے انتظار میں ہیں۔انھوں نے کہا کہ سرحدی چوکی آجروں اور علاقے کے عوام کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔ وزیر تجارت نے کہا کہ دہشت گرد کارروائیوں سے علاقے کی عوام کو سخت نقصان پہنچا رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کی خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔ وزیر تجارت نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے دہشت گردی پر قابو پانے میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں جس کی وجہ سے ہم انھیں مبارکباد دیتے ہیں۔