دنیا
06 جنوری ، 2016

پٹھان کوٹ :کلیئرنس کے کچھ دیر بعد بیس کے قریب سے مشتبہ شخص گرفتار

پٹھان کوٹ :کلیئرنس کے کچھ دیر بعد بیس کے قریب سے مشتبہ شخص گرفتار

نئی دہلی.......بھارت میں پٹھان کوٹ ایئر بیس میں دہشتگرد حملے کے بعد جاری کلیئرنس آپریشن مکمل ہوگیا، فوجی حکام کی کلیئرنس کے کچھ دیر بعد ہی بیس کے قریب سے ایک مشتبہ شخص گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی پنجاب پٹھان کوٹ ایئر بیس پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں، سربراہ بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن کہتے ہیں کہ ٹھوس شواہد کے بغیر پٹھان کوٹ ایئر بیس پرحملے کا الزام پاکستان پر نہیں ڈالا جاسکتا جبکہ لیفٹیننٹ جنرل کے جے سنگھ نے بھی میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ پٹھان کوٹ کے سرحدی علاقے میں خاردارسرحدی باڑ کو نہیں توڑا گیا۔

دوسری طرف ایئر بیس پر دہشت گرد حملے کے بعد آپریشن کلین اپ ایک معمہ بن گیا ہے،شام کو چیف ویسٹرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل کے جے سنگھ میڈیا بریفنگ میں کہتے ہیں کہ پنجاب پولیس اوردیگرسیکیورٹی اداروں نے پٹھان کوٹ ایئر بیس کا مشترکہ سرچ آپریشن مکمل کر لیا۔

وہ ساتھ میں وضاحت بھی دیتے ہیں کہ لوگوں کی جانوں کےتحفظ کے لیے پٹھان کوٹ آپریشن میں اتنے دن کی تاخیرہوئی اور جس علاقے میں آپریشن کیا گیا وہ دشوارگزار بھی تھا۔

بھارتی فوجی حکام کے آپریشن مکمل ہونے کی تصدیق کے کچھ دیر بعد ہی اطلاع آتی ہے کہ پٹھان کوٹ ایئر بیس کے باہر سے ایک مشتبہ شخص گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس کے پاس سے ایک بیگ بھی برآمد ہوا ہے۔اس سے قبل بھی بھارتی حکام کی جانب سے پٹھان کوٹ آپریشن مکمل ہونے کی متضاد اطلاعات سامنے آئیں تھیں۔

مزید خبریں :