پاکستان
07 جنوری ، 2016

زرعی یونیورسٹی سے نکالے گئے طالبعلم کی غیر مشروط معافی

زرعی یونیورسٹی سے نکالے گئے طالبعلم کی غیر مشروط معافی

فیصل آباد .....زرعی یونی ورسٹی فیصل آباد سے نکالے گئے پی ایچ ڈی کے طالب علم نے سوشل میڈیا پر یونی ورسٹی سے متعلق تنقید پر یونیورسٹی کی ڈسپلن کمیٹی سے غیر مشروط طور پر معافی مانگ لی۔

طالب علم کو آج وائس چانسلر کے حتمی فیصلے سے آگاہ کردیا جائے گا،زرعی یونی ورسٹی فیصل آباد کے طالب علم کاشان حیدر کو سوشل میڈیا پر یونیورسٹی سے متعلق نامناسب الفاظ استعمال کرنے پر یونیورسٹی سے نکال دیا گیا تھا۔

یونیورسٹی کے وائس چانسلر اقرار احمد خان کا کہنا تھا کہ کاشان حیدر کیخلاف کارروائی ابتدائی نوعیت کی ہے اپیل کرنے پر اس کی بحالی پر غور کیا جاسکتا ہے،جس پر کاشان حیدر نے یونیورسٹی انتظامیہ سے اپنے طرز عمل پر غیر مشروط معافی مانگتےہوئے وائس چانسلر کو اپنی بحالی کے لیے اپیل کردی۔

یونیورسٹی ذرائع کے مطابق وائس چانسلر نے کاشان حیدر کی اپیل یونیورسٹی کی ڈسپلن کمیٹی کو بھجوادی، جس پر ڈسپلن کمیٹی نے کاشان حیدر کو طلب کرلیا،طالب علم نے ڈسپلن کمیٹی کے سامنے بھی غیر مشروط طور پر معافی مانگتے ہوئے آئندہ کسی بھی بیان بازی اور تنقید کرنے سے گریز کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

کاشان حیدر کا کہنا ہے کہ کمیٹی اراکین کا رویہ اچھا تھا اور لگتا ہے اس کی معافی قبول کرلی جائے گی۔یونی ورسٹی ذرائع کے مطابق ڈسپلن کمیٹی اپنی سفارشات وائس چانسلر کو بھجوائے گی اور آج صبح 9 بجے کاشان حیدر کو وائس چانسلر کے حتمی فیصلے سے آگاہ کیا جائے گا۔

مزید خبریں :