پاکستان
07 جنوری ، 2016

کراچی بارش: کچھ علاقوں میں بجلی معطل ،پھسلن سے 2افراد زخمی

کراچی بارش: کچھ علاقوں میں بجلی معطل ،پھسلن سے 2افراد زخمی

کراچی .....کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا آغاز ہوگیا ہے جبکہ حسب معمول شہر کے کچھ علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی،موٹرسائیکلیں پھسلنے کے واقعات میں 2افراد زخمی ہوگئے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا آغاز ہوگیاہے،گلشن اقبال،شاہراہ فیصل،نارتھ ناظم آباد،لیاقت آباد،بلدیہ ٹائون،لیاری،صدر ،آئی آئی چند ریگر روڈ سمیت دیگر علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی۔

بارش کے باعث نارتھ ناظم آباد،کلفٹن،ڈیفنس سمیت بہت سے علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی،شہریوں کے مطابق کے الیکٹرک کو کو شکایت کے باوجود متعلقہ عملہ تاحال نہیں پہنچ سکا۔

بارش کے باعث کچھ روز سے جاری گرمی کی شدت میں کمی آئی اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیاہےجبکہ پورٹ قاسم اور بلوچ کالونی میں موٹرسائیکل پھسلنے کے2 مختلف واقعات میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔

مزید خبریں :