پاکستان
07 جنوری ، 2016

لاہور : سرچ آپریشن کے دوران 27 مشتبہ افرادزیر حراست

لاہور : سرچ آپریشن کے دوران 27 مشتبہ افرادزیر حراست

لاہور.........لاہور کے علاقے نصیر آباد اور والٹن میں سرچ آپریشن کے دوران 27 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس اور حساس اداروں نے مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع میں نصیر آباد اور والٹن ایئرپورٹ کے اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا جس میں ایک ایس پی، 2 ڈی ایس پیز اور 5 تھانوں کے ایس ایچ اوز سمیت بھاری نفری نے حصہ لیا۔

سرچ آپریشن کے دوران شناختی کوائف چیک کیے گئے اور کوائف مکمل نہ ہونے پر 27 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیکر مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

مزید خبریں :