پاکستان
07 جنوری ، 2016

سڑک پر وزیراعلیٰ کی تصویر بنانے والے عالم گیر کے خلاف مقدمہ

سڑک پر وزیراعلیٰ کی تصویر بنانے والے عالم گیر کے خلاف مقدمہ

کراچی......کھلے مین ہولز کی نشاندہی کیلئے کراچی کی سڑکوں پر وزیراعلیٰ سندھ کی تصویر بنانے والے عالم گیر خان کے خلاف فیروز آباد تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

سڑک پر وزیر اعلیٰ سندھ کی تصویر بنانے والے عالم گیر خان کا کہنا ہےکہ پولیس کی جانب سے اس پر مقدمات درج کیے جا رہےہیں،میرے خلاف ایک نہیں سو جھوٹی ایف آئی آر بنائی جائیں گی۔

ان کا کہنا ہے کہ والد کو کال کرکے کہا گیا آپکی گاڑی نے شاہراہ فیصل پر دوسری گاڑی کو ہٹ کیا ہے ،میں نے اپنے ہتھیار مکمل کرلیے، سول سوسائٹی میرا ساتھ دے۔

دوسری جانب ایس ایچ او فیروزآباد کا کہنا ہے کہ فیروزآباد تھانے میں عالمگیر کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا، تھانے میں عالمگیر کی گاڑی سے ہٹ اینڈ رن کے واقعے کا کوئی اندراج نہیں۔

مزید خبریں :