پاکستان
12 جنوری ، 2012

اسلام آبادکے سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹرز،پیرامیڈکس کی ہڑتال

اسلام آبادکے سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹرز،پیرامیڈکس کی ہڑتال

اسلام آباد… وفاقی دارالحکومت کے تین بڑے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز، نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف سمیت تمام ملازمین نے نئے ہیلتھ پروفیشنل اسکیل کے اجراء اور بی پی ایس کے خاتمے کے خلاف دوبارہ دو گھنٹے کی علامتی ہڑتال شروع کردی۔ہیلتھ پروفیشنلز کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اعلان پر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ، فیڈرل پولی کلینک اسپتال اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہینڈی کیپ اسپتال کے ڈاکٹرز، نرسیں اور پیرامیڈیکل سٹاف سمیت تمام ملازمین نے صبح 8سے 10 بجے تک ہڑتال کررہے ہیں ۔ ان دوگھنٹوں کے دوران اوپی ڈی کا بائیکاٹ کرکے مریضوں کامعائنہ صرف ایمرجنسی میں کیاجارہاہے۔ سابق سیکریٹری ہیلتھ اور موجودہ سیکریٹری دفاع نرجس سیٹھی کی سفارش پر صدر نے ہیلتھ پروفیشنل سکیل کے اجراء کا آرڈینینس جاری کیا تھا جسے تینوں اسپتالوں کے نوے فیصد ملازمین نے مستردکردیا تھا۔ان کا کہنا ہے کہ مجوزہ ایچ پی ایس سے ان کی سرکاری ملازم کی حیثیت ختم ہوجائے گی اور اسپتالوں کو خودمختاربنادیا جائے گا جس کا بوجھ عوام پر پڑے گا۔

مزید خبریں :