09 جنوری ، 2016
کراچی ......پاک چین مشترکہ بحری مشترکہ جنگی مشقوں کا تیسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے، چینی بحریہ کے3 جہاز بحری مشقوں میں شرکت کے لئے ان دنوں کراچی کے دورے پر ہیں۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے کراچی میں موجود چینی جہاز کا دورہ کیا۔
جہاز پر نیول چیف کی چینی بحری بیڑے کے کمانڈر ریئر ایڈمرل یومان جیانگ سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس سے پہلے چینی بحریہ کے کمانڈر نے مزارِ قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔