پاکستان
09 جنوری ، 2016

شمالی کوریا کا ہائیڈروجن بم کا تجربہ، پاکستان کا اظہار تشویش

شمالی کوریا کا ہائیڈروجن بم کا تجربہ، پاکستان کا اظہار تشویش

اسلام آباد ......پاکستان نے شمالی کوریا کی طرف سے ہائیڈروجن بم کے تجربے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام ممالک کو بین الاقوامی ذمہ داریوں پر عمل پیرا ہونے کاکہاہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کاایک بیان میں کہناہےکہ پاکستان نے ہمیشہ ایٹمی ہتھیاروں سے پاک جزیرہ نما کوریا کی حمایت کی ہے، امن و سلامتی کو خراب کرنے والے کسی بھی اقدام کی مخالفت کرتے ہیں،تمام ممالک کو اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں۔

مزید خبریں :