پاکستان
12 جنوری ، 2016

لاہور : مذاکرات کے بعد نابینا مظاہرین کا دھرنا صبح تک کیلئے مؤخر

لاہور : مذاکرات کے بعد نابینا مظاہرین کا دھرنا صبح تک کیلئے مؤخر

لاہور .....لاہور میں ڈی سی اواورڈی آئی جی آپریشنز سے مذاکرات کے بعدنابینا مظاہرین نے دھرنا صبح تک کے لیے مؤخر کر دیا ہے اور کہا ہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب سےملاقات نہ کرائی تودوبارہ دھرنادیں گے۔

لاہور کلمہ چوک میٹرو بس سروس ٹریک پر پچھلے 18 گھنٹے سے جاری دھرنا ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی سی او لاہور سے مذاکرات کے بعد موخر کر دیا گیا،نابینا افراد نے اپنے مطالبات کے حق میں پیر کی صبح سے کلمہ چوک پر میٹرو بس سروس بند کرکے ٹریک پر دھرنا دے دیا تھا۔

ڈی سی او لاہور اور سی سی پی او لاہور سمیت دیگر اعلی حکام سے نابینا افراد کے مذاکرات ہوئے جو ناکام ہوگئے،نابینا افراد کا ایک گروپ ضلعی انتظامیہ کی بسوں میں بیٹھ کر رات گزارنے کے لیے ہوٹل چلا گیا جبکہ ایک گروپ نے دوبارہ میٹرو بس سروس بند گردی اور دھرنا دے دیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ انتظامیہ ان سے چھوٹے وعدے کرتی ہے،جب تک وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف ان سے براہ راست مذاکرات نہیں کریں گے وہ دھرنا ختم نہیں کریں گے۔

تاہم رات گئے ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی سی او لاہور سے مذاکرات کے بعد نابینا افراد نے دھرنا صبح تک موخر کر دیا ،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انہیں نابینا بسوں کے زریعے ہوٹلوں میں شفٹ کر دیا گیا۔

مزید خبریں :