پاکستان
14 جنوری ، 2016

جہلم:بیٹے کے قاتلوں سے صلح نہ کرنے پر باپ نے بیٹیوں کو گھر سے نکال دیا

جہلم:بیٹے کے قاتلوں سے صلح نہ کرنے پر باپ نے بیٹیوں کو گھر سے نکال دیا

جہلم .......جہلم میں ایک شخص جوان بیٹے کے قاتلوں سے صلح کر بیٹھا لیکن بہنوں نے بھائی کا خون معاف کرنے سے انکار کر دیا۔باپ نے بیٹیوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر گھر سے نکال دیا،دونوں بہنیں در در کی ٹھوکریں کھاتی لاہور پہنچ گئیں۔

جہلم کی دو بہنوں کا جرم صرف یہ تھا کہ مقتول بھائی اشرف کے مقدمے کی پیروی کررہی تھی۔ اشرف کو 2003ء میں معمولی جھگڑے پر 2 پولیس اہلکاروں نے قتل کر دیا تھا۔

متاثرہ بہنوں کے مطابق باپ نے قاتلوں سے صلح کر لی۔ لیکن ماں رضیہ بی بی مقدمہ لڑتی رہی اورسیشن کورٹ نے اشرف کے دونوں قاتلوں کو سزائےموت سنا دی۔

مقتول اشرف کی ماں ٹریفک حادثے میں دم توڑ گئی، لیکن مرنے سے پہلے مقدمہ لڑنے کا مختارنامہ بیٹیوں کو دے گئی۔

مقتول اشرف کے قاتلوں نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تو باپ نے بیٹیوں پر صلح کے لیے دباؤ ڈالا، انکار پر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور گھر سے نکال دیا۔ بہنوں نے اعلیٰ حکام سے تحفظ اورانصاف کی اپیل کی ہے۔

مزید خبریں :