پاکستان
14 جنوری ، 2016

لاہور:گنگارام اسپتال میں لواحقین کا ڈاکٹروں سے جھگڑا

لاہور:گنگارام اسپتال میں لواحقین کا ڈاکٹروں سے جھگڑا

لاہور.......پولیس کے مطابق ایک مرد اور دو خواتین نے گنگا رام اسپتال کے گائنی وارڈ میں لیڈی ڈاکٹرز سے جھگڑا کیا جس پر ڈاکٹروں نے جزوی ہڑتال کر دی ،ڈاکٹروں کے مطالبے پر پولیس نے دو خواتین سمیت تین افراد کو گرفتار کر کے کارسرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کر لیا ، ہنگامہ آرائی کرنے والوں کی گرفتاری کےبعد ڈاکٹروں نے کام دوبارہ شروع کردیا ۔

اُدھرینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے حکومت سےمطالبہ کیا ہے کہ اسپتالوں میں سیکیورٹی بہتر بنائی جائے،لاہور کے گنگا رام اسپتال میں ڈاکٹروں اور مریضہ کے لواحقین کے درمیان جھگڑے کے بعد ڈاکٹروں نے احتجاجاً کام بند کر دیا۔

مزید خبریں :