پاکستان
14 جنوری ، 2016

لاہور ، ڈی ایچ اے سٹی پلاٹ اسکینڈل کے متاثرین کا احتجاجی مظاہرہ

لاہور ، ڈی ایچ اے سٹی پلاٹ اسکینڈل کے متاثرین کا احتجاجی مظاہرہ

لاہور.....لاہور میں ڈی ایچ اے سٹی پلاٹ اسکینڈل کے متاثرین نے احتساب عدالت کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ڈی ایچ اے سٹی پلاٹ اسکینڈل کے متاثرین احتساب عدالت کے باہر جمع ہوئے اور ڈی ایچ اے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ سادہ لوح افراد کے ساتھ دھوکہ کیا گیا ،فراڈ سولہ ارب کا نہیں تیس ارب روپے کا ہے۔

مظاہرین نے چیف جسٹس پاکستان سے اربوں روپے فراڈ کا از خود نوٹس لینے اور فراڈ کے ملزموں سے رقوم برآمد کرانے کی اپیل کی ۔

مزید خبریں :