پاکستان
14 جنوری ، 2016

ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں 200فیصد اضافے کی سفارشات

 ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں 200فیصد اضافے کی سفارشات

لاہور........ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں 100 سے 200فیصد اضافے کی سفارشات تیار کر لی گئی ہیں۔ ہر رکن کی تنخواہ 12ہزار سےبڑھا کر 30 ہزار روپے ماہانہ اورڈیلی الاؤنس 650سو سے بڑھا کر 1000 روپے کردیا جائےگا۔سمری وزیر اعلی ٰ ہاؤس بھیج دی گئی۔

پنجاب اسمبلی کے ارکان کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری تیار کرکے تنخواہ میں دس یا بیس فیصد نہیں، پورے ایک سو سے دوسو فیصد اضافے کی سفارش کی گئی ہے، سمری منظوری کے لیے وزیراعلیٰ شہباز شریف کو ارسال کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ اضافے کے بعد وزیراعلیٰ کی تنخواہ 39 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ 20 ہزار روپے جبکہ ان کا گیسٹ الاؤنس 20 ہزار سے بڑھ کر 40 ہزار روپے ہوجائے گا ، اسپیکر کی تنخواہ 37 ہزار روپے سے بڑھ ایک لاکھ 11 ہزار ہو جائے گی۔ اسی طرح ڈپٹی اسپیکر اورہرصوبائی وزیر کی تنخواہ 35ہزار سے ایک لاکھ 5 ہزار کردی جائےگی ۔

پنجاب کے رکن اسمبلی کی تنخواہ جوپہلے 12ہزار ہے، وہ بڑھ کر 30 ہزار روپے ہوجائےگی۔ ان کا ڈیلی الاؤنس ساڑھے 6 سو سے بڑھا کر 1000 روپے کردیا جائےگا۔ ارکان کو ٹریولنگ الاؤنس 5 روپے فی کلومیٹر ملتا تھا اب یہ 15 روپے فی کلومیٹر کر دیا جائے گا۔

مزید خبریں :