14 جنوری ، 2016
سرگودھا ......سرگودھا میں پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کرکے 5 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق استقلا ل آباد کا لو نی ، چونگی نمبر 12 ، طارق آباد اور چک 78 شمالی میں حساس اداروں کے ساتھ مشترکہ سرچ آپریشن کیا گیا۔
آپریشن کے دوران 5 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا،جبکہ 10 سے زائد گھروں کی تلاشی بھی لی گئ،پولیس اور حساس اداروں کا سر چ آپریشن 3گھنٹوں تک جاری رہا۔