12 جنوری ، 2012
اسلام آباد… میمو گیٹ کیس میں نظرثانی درخواست پر سماعت کیلئے سپریم کورٹ نے اپنا خصوصی بنچ تشکیل دینے کا حکم دیا ہے جو سترہ جنوری کو سماعت کرے گا۔ حسین حقانی کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے میموگیٹ کے تحقیقاتی کمیشن کی تشکیل سے متعلق عدالتی فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کی تھی، ایڈووکیٹ آن رکارڈ نے جیونیوز کو بتایاکہ کہ میمونظرثانی کیس کی خصوصی بنچ میں سماعت 17 جنوری کو دن ایک بجے مقرر کی گئی،بنچ کی تشکیل سے متعلق اس حکم میں ابھی بنچ کے ججز کی تعداد نہیں لکھی گئی ہے۔