پاکستان
18 جنوری ، 2016

تمام مذاہب کا احترام ہی اسلام کا منشور ہے، ڈاکٹر عامر لیاقت

تمام مذاہب کا احترام ہی اسلام کا منشور ہے، ڈاکٹر عامر لیاقت

لاس اینجلس .....معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ تمام مذاہب کا احترام ہی اسلام کا منشور ہے، شدت پسندی اور انتہاپسندی نہ کل دین کا حصہ تھی اور نہ ہی اسے آج اسلام سے اس کا کوئی تعلق ہے ۔

امریکی شہر لاس اینجلس میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا کہناتھا کہ اعتدال پسندی، میانہ روی اور حسن سلوک سے غلط فہمیوں کا ازالہ کیا جاسکتا ہے ، لیکن دین کسی پر تھوپ کر اسے متاثر کرنے کی ہر کوشش ناکامی کے سوا کچھ نہیں ۔

انہوں نے امریکا میں مقیم مسلم کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ اپنا تھنک ٹینک بنائیں اور دیگر مذاہب کے لوگوں سے رابطے بڑھا کر انہیں اسلام کے پیغام امن سے روشناس کرائیں۔

مزید خبریں :