پاکستان
18 جنوری ، 2016

پشاور:دہشتگردگرفتار،سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے مقرر تھی

 پشاور:دہشتگردگرفتار،سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے مقرر تھی

پشاور.....اسپیشل پولیس یونٹ پشاور نے پہاڑی پورہ کے علاقہ سے ایک دہشتگرد کو گرفتارکرلیا ہے۔ دہشتگرد خلیل خان کے سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے مقرر تھی۔

اسپیشل پولیس یونٹ کے مطابق کاروائی خفیہ اطلاع پر پہاڑی پورہ کے علاقہ میں کی گئی جس دوران خلیل خان نامی دہشتگرد کو گرفتارکیاگیا۔ دہشتگرد ایک کالعدم تنظیم کا کمانڈر ہے جس کا تعلق خیبرایجنسی سے بتایاگیا ہے۔

دہشتگرد سال 2009 میں مومن ٹاون خودکش حملہ میں ملوث ہے۔ جس میں 3 افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوئےتھے۔ ملزم کے سر کی قیمت 5 لاکھ روپے مقرر تھی۔

مزید خبریں :