18 جنوری ، 2016
اسلام آباد......وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب اور ایران کے دورہ پر روانہ ہوگئے ہیں، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اورمعاون خصوصی طارق فاطمی سمیت دیگر اعلی حکام وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آج سعودی عرب پہنچ کر سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات کرینگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں مشرق وسطی اور خطے کی سلامتی کی صورتحال سمیت ایران کشیدگی پر بات ہوگی۔
وزیراعظم سعودی عرب کے بعد ایران میں ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کرینگے۔ وزیر اعظم کے دورے کا مقصد سعودی ایران کشیدگی کا پرامن حل تلاش کرنا ہے، سرکاری حکام کے مطابق سعودی عرب اور ایران کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف سوئٹزرلینڈ روانہ ہوجائینگے۔