پاکستان
18 جنوری ، 2016

بحریہ ٹاؤن سے رنگ روڈ گزارنے کیخلاف درخواست کی سماعت

 بحریہ ٹاؤن سے رنگ روڈ گزارنے کیخلاف درخواست کی سماعت

لاہور......لاہورہائیکورٹ کے جسٹس منصور علی شا ہ نے بحریہ ٹاؤن سے رنگ روڈ گزارنے کے خلاف درخواست کی سماعت کےلیے بڑا بنچ بنانے کےلیے درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوادی ہے ۔

لاہور ہائیکورٹ نے جسٹس منصور علی شاہ نے بحریہ ٹاؤن سے رنگ روڈ گزارنے کےخلاف دائر درخواست کی سماعت کی جس میں بحریہ ٹاؤن انتظامیہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ حکومت بحریہ ٹاون سے زبردستی رنگ روڈ کے لیے اراضی حاصل کررہی ہے ۔

حکومت کو رہائشی علاقے سے رنگ روڈ گزارنے سے روکا جائے ہائیکورٹ نے کے جسٹس منصور علی شاہ نے درخواست کی سماعت کےلیے پر بڑا بنچ بنانے سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس ہائیکورٹ کو بھجوادی۔

مزید خبریں :