18 جنوری ، 2016
کراچی.......اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اور حکومت میں جو تعاون تھا وہ خراب ہوا ہےجبکہ اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہارالحسن کا کہنا ہے کہ صفائی کا نظام درست کرنا اکیلے وزیراعلیٰ سندھ کے بس کی بات نہیں ۔
سندھ اسمبلی آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا اسمبلی چلانے کے لیے اپوزیشن اور حکومت دونوں کو رویہ ٹھیک کرنا ہوگا۔احتجاج اپوزیشن کا حق ہے لیکن انھیں اسپیکر سے اجازت لیکربات مکمل کرنی چاہیے۔
سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہارالحسن کا کہناہے کہ صفائی کا نظام خراب ہے اسے اکیلے وزیر اعلی درست نہیں کرسکتے ۔
مسلم لیگ فنکشنل کی رہنما نصرت سحرعباسی نے کہاکہ ایم کیو ایم اگربھرپوراپوزیشن کا کردارادا کرے تو حکومت سندھ کوٹف ٹائم دے سکتے ہیں۔
نصرت سحر عباسی نے مزید کہا کہ تھرمیں معصوم بچے لقمہ اجل بن رہے ہیں لیکن وزیراعلیٰ سندھ گٹرکی سیاست میں مصروف ہیں صرف کراچی ہیں نہیں لاڑکانہ خیرپورسمیت پورا صوبہ گندگی کاڈھیربن گیا ہے۔