پاکستان
18 جنوری ، 2016

نابینا افراد ملازمت کیس، حکومت سے 10 فروری کو جواب طلب

 نابینا افراد ملازمت کیس، حکومت سے 10 فروری کو جواب طلب

لاہور.....لاہور ہائی کورٹ نے نابینا افراد کو کوٹے کے مطابق ملازمتیں نہ دینے کے کیس میں حکومت سے 10 فروری کو جواب طلب کر لیا۔

نابینا افراد کی جانب سے کوٹے کے مطابق ملازمتیں نہ ملنے کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے ،رخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت وعدوں کے باوجود نابینا افراد کو کوٹے کے مطابق ملازمتیں نہیں دے رہی ، جس پر وہ سڑکوں پر نکل کر احتجاج کر رہے ہیں۔

جسٹس منصور علی شاہ نےدرخواست کی سماعت کرتے ہوئے حکومت سے جواب طلب کر لیا،مزید سماعت 10 فروری تک ملتوی کر دی گئی ۔

مزید خبریں :