پاکستان
18 جنوری ، 2016

شادی تقریبات، 10 بجے کی پابندی ختم کی جائے،عدالت میں درخواست

  شادی تقریبات، 10 بجے کی پابندی ختم کی جائے،عدالت میں درخواست

لاہور.....لاہورہائیکورٹ میں رہائش گاہوں پررات10 بجے کےبعد شادی تقریبات پر پابندی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے پنجاب حکومت اور ڈی سی اولاہور کو نوٹس جاری کر دیئے۔

شادی تقریبات کےحوالےسےدرخواست کی سماعت جسٹس وقاص رؤف نےکی،درخواست گزارنےمیرج فنکشنزآرڈیننس 2016ءکو چیلنج کرتےہوئےمؤقف اختیارکیاکہ آرڈیننس آئین میں دیئے گئے بنیادی حقوق سےمتصادم ہے۔

شہریوں کو رہائش گاہوں پر شادی تقریبات کےلیےوقت کا پابندبنانا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ضلعی انتظامیہ اس کی آڑمیں مہمانوں کو ہراساں کرتی ہے،لہٰذاآرڈی ننس کو کالعدم قرار دے کر گھروں پر شادی کی تقریبات کے لئے 10 بجے کی پابندی ختم کی جائے۔

مزید خبریں :