پاکستان
18 جنوری ، 2016

لاہور:ہربنس پورہ ،واہگہ سمیت کئی علاقوں میں گیس بحال

لاہور:ہربنس پورہ ،واہگہ سمیت کئی علاقوں میں گیس بحال

لاہور.....لاہورمیں ہربنس پورہ،باٹاپور،جلوموڑ،صحافی کالونی اور واہگہ کے علاقوں میں اتوار کی صبح سےبند سوئی گیس 24گھنٹےبعد بحال کر دی گئی۔

سوئی گیس ترجمان کےمطابق اورنج لائن ٹرین منصوبےکےباعث پائپ لائنیں تبدیل کی جا رہی تھیں،جس کےباعث ہربنس پورہ،باٹا پور،صحافی کالونی،جلوموڑ،واڑہ گجراں،بھسین،منہالا،اتوکی اعوان، گھرکی اسپتال اور ملحقہ علاقوں میں24گھنٹےتک گیس بندرہی۔

گیس کی بندش کےدوران لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا،گیس کی سپلائی آج دن11بجےبحال کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں :