پاکستان
18 جنوری ، 2016

لاہور : کانووکیشن میں طلبا گورنر کا انتظار کرتے رہ گئے،مگر وہ نہ آئے

لاہور : کانووکیشن میں طلبا گورنر کا انتظار کرتے رہ گئے،مگر وہ نہ آئے

لاہور .....لاہور میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے 22 ویں کانووکیشن کی تقریب میں طلبا گورنر پنجاب کا انتظار کرتے رہ گئے ۔ گورنر نہ پہنچے تو وائس چانسلر نے طلباء کو ڈگریاں تھما دیں۔

یو ای ٹی لاہور کے 22 ویں کانووکیشن کی تقریب میں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ مہمان خصوصی تھے،طلباء کو گریجوایشن کی ڈگریاں دینے کیلیے گورنر کا کئی گھنٹے انتظار کیا گیا تاہم وہ نہ پہنچ سکے ،وائس چانسلر نے خود ہی 1677 طلباء میں ڈگریاں تقسیم کیں۔

طلباء اور والدین انتہائی خوش، طلباء کا ٹوپیاں اچھال کر خوشی کا روایتی اظہار ، تو ساتھ سلفیاں لینا بھی نہ بھولے ،وائس چانسلر ڈاکٹر فضل احمدنے اس امید کا اظہار کیا کہ طلباء دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں گے ۔ اس موقع پر پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چیئرمین نے طلباء کو مفت رجسٹریشن کی پیش کش کی ۔

تعلیمی میدان میں کامیابیاں سمیٹنے کے بعد اب انجینئرز اس جذبے کے ساتھ عملی زندگی میں قدم ر کھ ر ہے ہیں کہ وہ پاکستان کی تعمیر ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر یں گے۔

مزید خبریں :