انٹرٹینمنٹ
18 جنوری ، 2016

میکسیکوکے آتش فشاں '’’فائر وولکینو‘‘نے راکھ اگلنا شروع کردی

میکسیکوکے آتش فشاں '’’فائر وولکینو‘‘نے راکھ اگلنا شروع کردی

میکسکو سٹی.......’’فائر وولکینو‘‘کے نام سے مشہور میکسیکوکے آتش فشاں پہاڑ نے ایک بار پھر راکھ اور دھویں کا اخراج شروع کردیا گیا۔

دھویں اور راکھ کا اخراج کرتے اس آتش فشاں کو مقامی لوگ اور میڈیا اب 'فائر وولکینوکے نام سے پکارنے لگے ہیں۔Colimaنامی یہ آتش فشاں پہاڑگزشتہ سال جولائی کے مہینے سے ایکٹیو ہے اور وقفے وقفے سے راکھ اور دھواں اُگل رہا ہے جو اس پہاڑ کی چوٹی سے آسمان تک کئی میل بلندی تک جا رہا ہے۔

کولمیا آگ اُگلنے والے آتش فشاں پہاڑ کے نام سے بھی مشہور ہے جس نے خارج ہوتی راکھ نے قریب واقع گاؤں کو مکمل طو رپر ڈھک لیا ہے جبکہ ماہرین اس پہاڑ کی مسلسل نگرانی اور علامات کا بغور معائنہ کر رہے ہیں ۔

مزید خبریں :