کاروبار
18 جنوری ، 2016

ہائبرڈ بیجوں کی کاشت سے پیداوار میں اضافہ ہوا،محکمہ زراعت

 ہائبرڈ بیجوں کی کاشت سے پیداوار میں  اضافہ ہوا،محکمہ زراعت

ملتان......محکمہ زراعت حکومت پنجاب نے سبزیوں کی پیداوار بڑھانے کے لئے ٹنل ٹیکنالوجی کو فروغ دیا ہے جس سے مارکیٹ میں سبزیوں کی دستیابی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق پیداواری اضافے میں سبزیوں کے ہائبرڈ بیجوں کا کردار اہم رہا لیکن یہ ہائبرڈ اقسام بیرون ممالک سے درآمد کی جاتی ہیں اور ہائبرڈ اقسام کے بیج مہنگے ہونے کی وجہ سے عام کاشتکاروں کی قوت خرید سے باہر ہیں۔

دنیا میں ہائبرڈ بیجوں کی وجہ سے زرعی شعبہ میں انقلاب برپا ہو چکا ہے کیونکہ ان بیجوں کی کاشت سے زرعی پیداوار میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارے میں سبزیوں کی عمومی اور ہائبرڈ اقسام پر تجربات جاری ہیں اور اب تک ٹماٹر کی دو ہائبرڈ اقسام عام کاشت کے لئے منظور ہو چکی ہیں جو شدید گرمی میں بھی زیادہ عرصہ تک اچھی پیداوار دینے کی حامل ہیں۔

مزید خبریں :