کاروبار
18 جنوری ، 2016

یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں کی قیمتوں میں اضافہ

یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی .......حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف دالوں کی قیمتیں 12 روپے تک بڑھا دی گئی ہیں ،یوٹیلیٹی ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں دالوں کی قیمتوں میں اضافہ کے سبب یوٹیلیٹی اسٹورز پر ان کے دام بڑھا ئے گئے ۔

یوٹیلیٹی اسٹور پر دال مصور 12 روپے اضافے کے بعد 145 روپے ، دال ماش 5 روپے اضافے سے 195 روپے ، مونگ کی دال 5 روپے بڑھ کر 160 روپے اور دال چنا 4 روپے اضافے سے 124 روپے کلو ہو گئی ہے ۔عوام کا کہنا ہے کہ اب یوٹیلیٹی اسٹورز سے بھی سستی اشیا کا حصول آہستہ آہستہ نا ممکن ہوتا جا رہا ہے اس لئے حکومت یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ فوری طور پر واپس لے تا کہ عوام کو کچھ ریلیف مل سکے ۔

مزید خبریں :