کاروبار
18 جنوری ، 2016

’’ٹا ٹاا سٹیل‘‘ نےبرطانیہ میں 1050 ملازمین فارغ کردیئے

’’ٹا ٹاا سٹیل‘‘ نےبرطانیہ میں 1050 ملازمین فارغ کردیئے

لندن...... برطانیہ کی سب سے بڑی اسٹیل کمپنی ”ٹا ٹا اسٹیل“ نے برطانیہ میں 1050 ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ٹاٹا اسٹیل نے عالمی منڈی میں اسٹیل کے نرخوں میں کمی کے باعث گزشتہ سال 1170 ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ٹاٹاا سٹیل حکام کے گزشتہ سال اکتوبر میں جاری ایک بیان کے مطابق شمالی برطانیہ میں 900 جبکہ اسکاٹ لینڈ میں 270 ملازمین کو فارغ کیا جائے گا۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی نے ویلز میں پورٹ تالبوٹ پلانٹ سے 750 اور دیگر پلانٹس سے 300 ملازمین کو فارغ کیا جائے گا تاہم ٹاٹااسٹیل کے حکام نے رپورٹ کےبارے میں کوئی وضاحت پیش نہیں کی۔

مزید خبریں :