پاکستان
19 جنوری ، 2016

کراچی :کمشنر و ایڈمنسٹر یٹرنکاسی آب کو یقینی بنائیں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی :کمشنر و ایڈمنسٹر یٹرنکاسی آب کو یقینی بنائیں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی ......وزیراعلی ٰ سندھ قائم علی شاہ نے کمشنراورایڈمنسٹریٹرکراچی کونکاسی آب یقینی بنانے اور پولیس کو کراچی میں گٹر بند کرنے والے عناصر پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی۔

کراچی میں بارش کے بعد وزیراعلیٰ نے بلدیہ عظمی ٰ کو ہدایت کی شہر میں بارش کا پانی نکالنے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں ۔

اس سے پہلے وزیراعلیٰ نے اسلام آباد سے آئے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ایم کیو ایم نے جس بلدیاتی قانون کے تحت انتخابات میں حصہ لیا ، اختیارات بھی اسی قانون کے تحت ملیں گے ، آرٹیکل 147 کے تحت رینجرز کو بلایا گیا ہے ۔

ان کامزید کہناتھا کہ رینجرز کو کتنے اختیارات دینے ہیں ،یہ صوبائی حکومت کا استحقاق ہے، ایف آئی اے سوک سینٹر سے15 ہزار فائلیں اٹھا کر لے گئی ، 6 ماہ بعد بھی واپس نہیں کیں ۔

کراچی پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں سے گفتگو میں اُن کا کہنا تھا کہ سندھ میں رینجرز کے اختیارات کا معاملہ طے ہوگیا ہے، جس کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

مزید خبریں :