پاکستان
19 جنوری ، 2016

شہر کے بیشتر علاقوں سے بارش کا پانی نکال دیا ،وزیر بلدیات

شہر کے بیشتر علاقوں سے بارش کا پانی نکال دیا ،وزیر بلدیات

کراچی .....وزیربلدیات سندھ جام خان شورو نے بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے نکاسی آب کے کاموں کا جائزہ لیا ۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شہر کے بیشتر علاقوں سے بارش کے پانی کوتقریبا نکال دیا گیا ہے ،جو تھوڑا بہت پانی ہے اسے نکال رہے ہیں۔

گزشتہ رات چند منٹ کی برسات کے بعد شہر کی بیشتر سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جبکہ فائیو اسٹار چورنگی کے قریب سڑک دھنسنے سے کئی گاڑیاں پھنس گئیں جنہیں لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکالا۔

بارش کے بعد کے الیکٹرک کےکئی فیڈرز ٹرپ کرگئے جس کے باعث کئی علاقے اندھیر میں ڈوبے رہے۔

مزید خبریں :