31 مئی ، 2012
پشاور… ڈاکٹر شکیل آفریدی کے بھائی جمیل آفریدی نے کہا ہے کہ ان کے بھائی کا کسی کالعدم تنظیم سے تعلق نہیں تھا، اور ان پر لگائے گئے الزامات صریحا غلط ہیں۔ وہ ایک نامعلوم مقام پر جیو نیوز کی نمائندہ نادیہ صبوحی سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شکیل آفریدی کو 2007میں اغواء کیا گیا تھا، ان کی رہائی کیلئے بھابی کے زیور بیچے گئے اور قرض لے کر تاوان کی رقم ادا کی گئی۔