پاکستان
31 مئی ، 2012

پشاور، لنڈی ارباب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

پشاور … پشاور کے علاقہ لنڈی ارباب میں ایک شخص کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔ واقعہ تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں واقع لنڈی ارباب کے علاقہ میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق سید نذیر کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا جس میں مبینہ طور پر اس کا بیٹا ملوث بتایا جاتا ہے۔ پولیس کے مطابق قاتل کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی ہے۔

مزید خبریں :