پاکستان
31 مئی ، 2012

لاہور،شاہدرہ میں لوڈشیڈنگ کے خلاف زبردست احتجاج

لاہور،شاہدرہ میں لوڈشیڈنگ کے خلاف زبردست احتجاج

لاہور… لاہور کے علاقے شاہدرہ میں شہریوں نے طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف زبردست احتجاج کیا،مظاہرین نے ٹائر جلا کر ٹریفک بلاک کر دی اور لیسکو دفتر اور راوی ٹول پلازہ میں توڑ پھوڑ کرکے املاک کو نقصان پہنچایا۔ شاہدرہ چوک میں لوڈشیڈنگ کیخلاف یہ احتجاج دو گھنٹے سے زائد جاری رہا، انہوں نے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دی اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مشتعل مظاہرین نے راوی ٹول پلازہ کے شیشے توڑ دئیے اور پیپلز پارٹی کے بینرز جلادیے۔ بعدمیں مظاہرین لیسکو کے مقامی دفتر میں گھس گئے، جہاں انہوں نے فرنیچر کی توڑپھوڑ کے علاوہ ریکارڈ جلادیا،۔ مظاہرین کاکہناہے کہ نااہل حکمرانوں نے ان کی زندگیاں اجیرن بنا دی ہیں۔

مزید خبریں :