دنیا
19 جنوری ، 2016

افغانستان: شوہر، بیوی کی ناک کاٹ کرفرار

افغانستان: شوہر، بیوی کی ناک کاٹ کرفرار

کابل........افغانستان کے شمال مغربی صوبے فریاب میں ایک شخص نے اپنی بیوی کی ناک کاٹ ڈالی اور فرار ہوگیا۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق صوبہ فریاب کے ضلع گھورمچھ کی ایک 20 سالہ خاتون رضا گل کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچادیاگیا جبکہ خاتون کا شوہر موقع سے فرارہوگیا، صوبائی گورنر کے ترجمان احمد جاوید بیدار نے بتایاکہ رضا گل کے شوہر محمد خان نے اسکی ناک چھوٹی چھری سے کاٹی۔

احمد جاوید بیدارنے کہاکہ خاتون کو فوری طور پر سرجری کی ضرورت ہے جو مقامی سرکاری ہسپتال میں ممکن نہیں،مفرور شوہر بیروزگار تھا اور حال ہی میں ایران سے واپس آیا تھا،غیر مصدقہ طور پر یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ اپنی اہلیہ پر حملے کے بعد اس نے طالبان میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

زخمی خاتون ایک بچے کی ماں ہے ہیں جبکہ 5 سال قبل کم عمری میں اس کی شادی محمد خان سے کر دی گئی تھی،مذکورہ خاتون کی انٹرنیٹ پر گردش کرنے والی تصویر نے ہر جانب ایک طوفان کھڑا کردیا، جبکہ انسانی حقوق کے لیے سرگرم کارکنوں نے اس وحشیانہ عمل کے مرتکب شخص کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں :