31 مئی ، 2012
لاہور … ممتاز سماجی رہنما انصار برنی نے گورنر پنجاب لطیف کھوسہ سے لاہور میں ملاقات کی جس میں گورنر پنجاب نے نائیجیریا میں پھنسے 3 پاکستانیوں اورایک بھارتی کی جلد بازیابی کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ گورنر ہاوٴس میں ہونے والی ملاقات میں انصا ر برنی نے لطیف کھوسہ کو نائیجیریا کے شہر لیگاس میں تیل بردار جہاز اے او جی الیگزینڈریا میں 8مارچ سے پھنسے 3 پاکستانی خالد، محمد صلاح الدین، محمد سعید الرحمن اور بھارتی شہری راہول کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر گورنر پنجاب نے نائیجیریا میں تعینات پاکستانی سفیر کو ٹیلی فون کر کے ہدایت کی کہ وہ ان افراد کی رہائی کیلئے فوری اقدامات کریں۔ گورنر پنجاب نے محمد صلاح الدین کے بھائی شہاب کو بھی کراچی میں ٹیلی فون کیا اور انہیں یقین دلایا کہ وہ خود ان افراد کی جلد بازیابی کیلئے اقدامات کریں گے۔