پاکستان
31 مئی ، 2012

سندھ ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججز کی تقرری کے احکامات جاری

کراچی … سندھ ہائیکورٹ کے 3 ایڈیشنل ججز کی تقرری کے احکامات جاری کردئیے گئے۔ وزارت قانون و انصاف نے سندھ ہائی کور ٹ کیلئے 3 نئے ایڈیشنل ججز کی تقرری کے احکامات جاری کئے۔ تقرری پانے والے ججز میں عبدالرسول میمن، نعمت اللہ پھلپوٹو اور صادق حسین بھٹی شامل ہیں، تینوں ایڈیشنل ججز کل چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے اپنے عہدے کا حلف لیں گے۔

مزید خبریں :