31 مئی ، 2012
کراچی … حکومت سندھ نے عہدوں سے ہٹائے جانے والے 4 سینئر افسروں کو دوبارہ ان کے عہدوں پر تعینات کردیا۔ رضوان احمد کو سیکریٹری امپلی مینٹیشن، سہیل راجپوت کو سیکریٹری کول تعینات کیاگیا جبکہ شکیل منگنیجوکو اسپیشل سیکریٹری خزانہ اور بلال میمن کو ایڈیشنل سیکریٹری وزیراعلی ہاوٴس تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ چاروں افسران وحیدہ شاہ کیس میں انتظامی امور پر رپورٹ کیلئے بنائی گئی کمیٹی میں شامل تھے ، ان افسران نے سیاسی مداخلت، غیر قانونی تقرری و ترقیوں کی رپورٹ تیار کی تھی جس پر صوبے کی اعلیٰ شخصیت کی ناراضی پر انہیں ہٹادیا گیا تھا۔