پاکستان
31 مئی ، 2012

عوام کیلئے آواز نہ اٹھائی تو کرپٹ حکمران ملک بیچ کھائینگے، رانا ثناء اللہ

عوام کیلئے آواز نہ اٹھائی تو کرپٹ حکمران ملک بیچ کھائینگے، رانا ثناء اللہ

لاہور … پنجاب کے وزیرِ قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عوام کے حقوق کیلئے آواز نہ اٹھائی جائے تو کرپٹ حکمران تمام ملک بیچ کھائیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے ریلیوں میں توڑ پھوڑ کی ہمیشہ مخالفت کی ہے۔ رانا ثناء اللہ نے یہ بات وفاقی وزیرِ داخلہ رحمان ملک کے بیان پر ردعمل میں کہی ہے۔ لاہور سے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ پنجاب سے توانائی کے مسئلے پر ناانصافی کے خلاف وہ آواز بلند کرتے رہیں گے، پنجاب کے وزیرِ قانون کا کہنا ہے کہ 20۔20گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے خلاف عوامی احتجاج فطری بات ہے۔

مزید خبریں :