پاکستان
31 مئی ، 2012

کراچی : چنیسر گوٹھ میں ٹارگٹڈ آپریشن، لیاری گینگ وار کے 5 ملزمان گرفتار

کراچی … کراچی کے علاقے چنیسر گوٹھ میں پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کر کے مبینہ طور پرلیاری گینگ وار کے 5 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ ایس پی ،ایس آئی یو خرم وارث کے مطابق چنیسر گوٹھ میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا جس میں 5 ملزمان حفیظ، عبدالوہاب، خلیل، جہانگیر اور جمیل کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 5 ٹی ٹی پستول اور ایک رائفل برآمد کر لی گئی ہے۔ ایس پی خرم وارث نے بتایا کہ ملزمان کاتعلق لیاری گینگ وار سے ہے، ملزمان بلوچستان سے اسلحہ اور منشیات لاکر خواتین کے ذریعے لیاری میں فراہم کرتے تھے ۔

مزید خبریں :